نظیر اکبرآبادی کی نظم،بنجارہ نامہ کا خلاصہ
بنجارہ نامہ۔ خلاصہ نظیر اکبرآبادی کی نظم ’بنجارہ نامہ‘ ایک حکیمانہ اور ناصحانہ تمثیل ہے۔ یہ نظم معنوی لحاظ سے بہت بلند مرتبہ رکھتی ہے ۔ اردو ادب میں اس پائے کی کوئی اور نظم نہیں ملتی یہ اپنی جگہ ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔ اس کے پوشیدہ مطالب جس قدر گہرے ، عمیق اور معنی خیز ہیں اس قدر اس کی ظاہری دلچسپی بھی نمایاں ہے۔ نظیر کی اس نظم کو مقبولیتِ عام حاصل ہے۔ کیوں کہ یہ نظم سیدھا دل کو متاثر کرتی ہے اور فکر کی ترغیب دیتی ہے۔ اس کی بحر نہایت مترنم اور رواں ہے جو حسرت و یاس کے خیالات کو پیش کرنے کے لیے موزوں ترین بحر ہے۔ یہ نظم معنوی لحاظ سے دقیق و عمیق ہے۔ اس کے خیالات اور الفاظ بحر میں اس طرح سے ہم آہنگ ہوگئے ہیں کہ کسی بھی لفظ کو اِدھر سے اُدھر کرنے سے ترنم میں کمی آسکتی ہے۔ کیوں کہ الفاظ کی بندش، بحر اور آہنگ سے ہی نظم میں ترنم پیدا ہوا ہے۔ اگر یہ نظم کسی اور بحر میں ہوتی تو اس قدر دلکش اور جاذبیت پیدا نہ ہوتی۔ دہلی اسکول کی نمائندگی کرنے والے شعرائ میں نظیر کا نام اہمیت کا حامل ہے ۔ انھوں نے دنیا کی بے ثباتی کو صداقت راست گوئی ، سادگی، سلاست اور روانی کے ساتھ پیش کیا ہے۔ اس نظم ...