ماں قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے
مفتی محمد صدر عالم قاسمی و مفتاحی.سپولوی **،ماں قدرت کا ایک انمول تحفہ،** قارئین کرام :- اس میں کوئی شک نہیں کہ ماں قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے۔ ”ماں“ کا مقام قرآن و حدیث میں بَیان ہوا ہے، ”ماں“ کا فرمانبردار اللہ پاک اور اس کے پیارے رسول، رَسُولِ مَقبُول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رِضا پانے میں کامیاب ہوجاتا ہے، اگر زندگی بھر بھی ماں کی خدمت کی جائے تب بھی ماں کے احسانات کا بدلہ چلانے ممکن نہیں۔ کیونکہ ٭ماں ہی وہ ہستی ہے جو اپنے خُونِ جِگر سے اولاد کو پالتی ہے۔ ٭ماں ہی وہ ہستی ہے جو اپنی اولاد کے آرام کی خاطر اپنا چین سُکون قربان کرتی ہے۔ ٭ماں ہی وہ ہستی ہے جو خود تو گرمی برداشت کرتی ہے مگر اولاد کو پنکھا جھلتی رہتی ہے۔ ٭ماں ہی وہ ہستی ہے جو اولاد کی خاطر سردیوں کی ٹھنڈی اور طویل راتیں جاگ کر گزار دیتی ہے، ٭ماں ہی وہ ہستی ہے جو اپنی خواہشات قربان کر کے اولاد کی خواہشات کو پورا کرنے کی پوری کوشش کرتی ہے۔ ٭ماں ہی وہ ہستی ہے ج...